12 جون 2019 - 13:08
سعودی عرب کی خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات میں عدم پیشرفت

امریکہ نے سعودی عرب پر خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں دباؤ قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خاشقجی کے قتل کی سالگرہ سے پہلے تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب پر خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں دباؤ قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خاشقجی کے قتل کی سالگرہ سے پہلے تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پر خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں سعودی رعب کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ ٹرمپ حکومت کے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی برسی سے قبل قتل کی تحقیقات کو مکمل کرنا چاہیے۔ امریکی سی آئی اے اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان براہ راست خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔

.......

/169